شعیب ملک 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی

شعیب ملک

شعیب ملک ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز اتوار کو قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کیخلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔

تجربہ کاربیٹسمین نے 4 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 22 بالز پر 56 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس دوران انھوں نے20 گیندوں پر 50 رنز بھی مکمل کیے، یہ 15 برسوں پر محیط طویل کیریئر میں ان کی تیزترین ففٹی شمار ہوئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet