کراچی( فرقان فاروقی) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں زونوں میں جامعہ حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین نے اورنگی زون یوسی 13 میں جاری سی سی فلورنگ کے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان،یوسی چیئرمین شاہد انجم اوروائس چیئرمین شاہد بشیر کے ہمراہ مکمل کیئے جانے والے کاموں کا معائینہ بھی کیا انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لہذاا س عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنائیں غفلت اور لاپرواہی میں مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کمیٹیوں میں سیوریج کے نظام کی درستگی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر انہیں ریلیف فراہم کیا جاسکے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یوسی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی میں موجود سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں سی سی فلورنگ اورکارپیٹنگ کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اور تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

