ایم این اے،کشور زہرہ کے فنڈز سے پانی وسیوریج سسٹم کی درستگی کے تیزی سے جاری

کراچی ( پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام کوئ بھی انجام دے ضلع شرقی کی بہتری چاہتے ہیں،ایم این اے کشور زہرہ کے فنڈ سے علاقوں کے دیرینہ مسائل حل کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپریسر مارکیٹ لائنز ایریا کے اطراف مزید پڑھیں

بلاول بھٹو کی بھارت میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچ گئے، وزیر خارجہ اس اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں بھارتی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ رات 9 بجے دیں گے۔ وزیر مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کو عدالت آنے دیں اپنی ہی چوری کا جواب دینا ہوگا: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب عدالت جائیں گی تو اپنی ہی چوریوں کا جواب دینا پڑے گا۔ مریم نواز نے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے سماجی مزید پڑھیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے درمیان اختلافات کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری نے کونسل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری مزید پڑھیں

پنجاب الیکشن کیس؛ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی ہدایت نہیں دی: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے تحریری حکم نامے میں وضاحت کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عدالت کی جانب سے مذاکرات کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔ سپریم کورٹ مزید پڑھیں

ملک میں ایک ساتھ الیکشن کا معاملہ: حکومت اور پی ٹی آئی نے سفارشات ایک دوسرے کےسامنے رکھ دیں

ملک بھرمیں ایک ہی روزالیکشن کرانے سے متعلق حکومت اورپاکستان تحریک انصاف میں جاری مذاکرات کا فائنل رائونڈ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرایازصادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، ایم کیو ایم مزید پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کا توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ، مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری

حکومتی اتحادی جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کی قواعدو ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر تفصیلی غور کے مزید پڑھیں

فیصلے کرنے والوں کا ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ نئی نسلوں کو ان کی تاریخ کا پتا لگے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنے ماضی کا حساب دے، کمیٹی بنا کر فیصلے کرنے والوں کا ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسلوں کو ان کی تاریخ کا پتا لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ دو ججوں نے کیس سے خود کو الگ کرلیا ہے اور مزید پڑھیں

وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کچھ دیر پہلے ہوئی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو مزید پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ادارے کو ہی ختم کردیا، ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی چیف الیکشن کمشنر کیوجہ سے اپنے مزید پڑھیں