
کراچی ( پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام کوئ بھی انجام دے ضلع شرقی کی بہتری چاہتے ہیں،ایم این اے کشور زہرہ کے فنڈ سے علاقوں کے دیرینہ مسائل حل کئے جارہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپریسر مارکیٹ لائنز ایریا کے اطراف سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائنے کےدوران کیا.

انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ معیار کے بغیر ترقیاتی کاموں کی کوئ وقعت نہیں ہے لہذا ترقیاتی کاموں میں معیار کا ہر صورت خیال رکھا جائے،غیر معیاری ترقیاتی کاموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایم این اے کشور زہرہ کے فنڈ سے پانی سیوریج سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کئے جارہے ہیں کوشش ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے جو کام کئے جاسکتے ہیں انہیں سر انجام دیا جائے جس میں اشتراک عمل سے مزید بہتری آرہی ہے.
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے لائنز ایریا کے بلدیاتی مسائل حل کرنے پر ایم این اے کشور زہرہ اور ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی.
دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی ومحکمہ بی اینڈآر کے افسران بھی موجود تھے.



