وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراے پی سی بلا لی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی سی کل وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں مزید پڑھیں

بہن کو سفر سے روکنے کیلئے بھائی نے جہاز میں بم کی افواہ پھیلادی

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چینائی میں بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو سفر سے روکنے کے لیے جہاز میں بم نصب ہونے کی افواہ پھیلا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چینائی میں نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی کہ پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے فون کرکے بتایا مزید پڑھیں

یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب زدگان کی بھرپور معاونت کا ہے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے مناظر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور معاونت کا ہے۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے تحت منعقدہ کا سیلاب متاثرین کی امداد کے مزید پڑھیں

ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ مزید پڑھیں

کوہستان: سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 میں سے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ لوئر کوہستان میں 25 اگست کو 5 نوجوان مدد کا مزید پڑھیں

پاک بحریہ کی سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ کی جانب سے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے زیر آب گھروں میں پھنسے افراد کو نکال کر قمبر، بکرانی، لاڑکانہ، سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ پاک بحریہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں ادویات مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف قدرتی آفات سے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی نجی املاک تباہ ہو مزید پڑھیں

آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاک فوج نے متاثرین کی مدد کے لیے 212 مزید پڑھیں

سیلاب کے باعث ملک میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کی تباہی اور منڈیوں میں سپلائی کم ہونے کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ منڈیوں میں پیازایک سو پچھتر روپیہ فی کلو کے بجائے دو سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔ ٹماٹر بھی طلب سے چالیس فیصد مزید پڑھیں

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی: وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیاء مزید پڑھیں