افریقی ممالک کے رہنماؤں کی پیوٹن اور زیلنسکی سے متوقع ملاقات میں امن مذاکرات کا امکان

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 6 افریقی ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ ملاقاتوں پر اتفاق کیا ہے تاکہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے ممکنہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ سیرل رامافوسا نے کہا کہ انہوں نے ولادیمیر پیوٹن مزید پڑھیں

چیف جسٹس کو رشوت لینے کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا

یوکرین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سپریم کورٹ کے سربراہ کو 27 لاکھ ڈالر کی رشوت کی انکوائری کے معاملے میں حراست میں لیے جانے کے بعد عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ویسوولود نیازیف کی نظر بندی کے بعد 142 میں سے 140 ججوں نے سپریم کورٹ مزید پڑھیں

مولوی عبدالکبیرکو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔ افغان میڈیا کہنا ہےکہ ملا محمد حسن اخوند کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں مزید پڑھیں

میانمار میں سمندری طوفان موچا نے تباہی مچادی، سینکڑوں افراد ہلاک

سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔ میانمار حکومت کے مطابق 400 افراد ہلاک ہوچکے، درجنوں لاپتہ ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقتور ترین سائیکلون موچا اتوار کو میانمار کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا، سیکڑوں گھر اور مہاجرین کیمپ ملیا میٹ ہوگئے، درخت اکھڑ مزید پڑھیں

11سال بعد شام کی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت

شام کی عرب لیگ سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری اخراج کا خاتمہ ہو گیا اور شام کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں 11سال بعد شرکت کی۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کی جانب سے براہ راست نشر کیے گئے اجلاس مزید پڑھیں

امریکا کا بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے، مذہبی اقلیتوں مزید پڑھیں

وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے حج نہیں کرسکیں گے

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے کسی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: ہاسٹل کی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔ 52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید پڑھیں

سرکار نے موٹے پولیس اہلکاروں کو وارننگ جاری کردی

بھارتی پولیس اہلکاروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ فٹ ہو جائیں ورنہ نوکری جا سکتی ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں پولیس اہلکاروں کو فٹ ہونے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ نے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ کی مزید پڑھیں

حکومت کا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے جیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جماعتوں کے مزید پڑھیں