حکومت کا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

جسٹس عمر عطا بندیال
وفاقی حکومت نے جیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیےجانےکا امکان ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے آئین کی ہیت بدل دی، پنجاب میں حکومت کو اسی بینچ میں گھربھیج دیاتھا، عدلیہ کے ججز کانام لینا معیوب سمجھتا ہوں مگر ان لوگوں نے مجبور کر دیا ہے۔ 4 لاکھ مقدمے پینڈنگ ہیں اور یہ فرمائشی پروگرام شروع کر دیتے ہیں، عدلیہ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتنا بڑا فراڈ ہوگیا چیف جسٹس کہہ رہے ہیں دیکھ کرخوشی ہوئی، پارلیمںٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کاجائزہ لے۔ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہےکی جائے، ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیاجائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet