نیوزی لینڈ: ہاسٹل کی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے
نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔

52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے، آگ بجھانے کے عمل میں 20 سے زائد فائر بریگیڈز نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہاسٹل میں 92 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet