روس اور ویگنر گروپ کے مابین مذاکرات کامیاب، بغاوت ختم

روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب روس ہی کا خون بہنا تھا اس لیے فیلڈ کیمپس کا دوبارہ رخ کرلیا ہے۔ اس معاملے پر مصالحت مزید پڑھیں

روسی صدر کیخلاف بغاوت کرنے والی ویگنر گروپ کیا ہے؟

روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کا نام پہلی مرتبہ 2014 میں سامنے آیا جب روس اور یوکرین کریمیا کے تنازعہ پر آمنے سامنے آگئے۔ اس گروپ کو 2014 میں روس کے ایک سابق فوجی افسر دمتری یوٹکن نے بنایا۔ ویگنر گروپ کیا ہے؟ویگنر گروپ ایک پرائیویٹ ملٹری کمپنی ہے جو یوگینی پریگوزین کے مزید پڑھیں

روسی صدر کا نجی فوجی کمپنی ویگنر کی ‘بغاوت’ کو سختی سے کچلنے کا حکم

یوکرین میں کامیابیاں سمیٹنے والی روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنرگروپ نے روسی فوجی قیادت ہی کے خلاف بغاوت کردی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتے کے روز قوم سے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک اور اس کے عوام کی مسلح بغاوت سے دفاع کریں گے جس کا اعلان مزید پڑھیں

لندن: پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قاتل کو 20 سال قید کی سزا

لندن کی عدالت نے پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قاتل ارسلان کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کی رہائشی 21 سالہ پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے قاتل ارسلان کو آج لندن کی عدالت نے 20 سال قید سزا سنا دی۔ عدالت کے جج رچرڈ مارکس کے مزید پڑھیں

چین: ریسٹورنٹ میں دھماکا، 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

شمال مغربی چین کے شہر زنگ چنگ میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات کو چین کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس سے متعلق تصدیق کی مزید پڑھیں

ہونڈوراس کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 48 خواتین ہلاک

لاطینی امریکا کے ملک ہونڈوراس کی جیل میں خواتین قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان پر تشدد ہنگامہ آرائی سے 48 قیدی ہلاک ہوگئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا سے تقریباً50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تمارا کی جیل میں منگل کو تشدد کے بعد حکام کو درجنوں لاشیں ملی ہیں۔ مزید پڑھیں

جوبائیڈن نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا، چین کا سخت ردعمل

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر کہنے پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات مزید پڑھیں

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں کو طوفانی بگولوں کا سامنا ہے، مسی سپی میں بگولے نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ امریکی مزید پڑھیں

مناسک حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے دنیا کے لاکھوں عازمین کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی فرمانروا

سعودی کابینہ کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہا۔ قصر اسلام میں سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے دنیا کے مزید پڑھیں

ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی لاپتا آبدوز میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کا سیاحتی دورہ کرانے والی چھوٹی آبدوز عملے اور سیاحوں سمیت لاپتا ہوگئی تھی جس میں دو پاکستانی بھی سوار تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بحر اوقیانوس میں غرقاب ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیاحت کے لیے جانے والی آبدوز میں 2 پاکستانی بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں