امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی
امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

امریکا کی جنوبی ریاستوں کو طوفانی بگولوں کا سامنا ہے، مسی سپی میں بگولے نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

امریکی ریاست مسی سپی کے علاقے موس پوائنٹ میں طاقتور بگولہ چھتیں اڑا لے گیا، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کاونٹی حکام کے مطابق 100 کے قریب عمارتووں کو نقصان پہنچا ہے، ایک ہفتے میں بگولوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیکساس سے مسی سپی تک 3 کروڑ افراد کو شدید گرمی کیلئے الرٹ کردیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet