افغانستان سے افواج کے انخلا کاعمل اسی ماہ مکمل کرلیں گے: امریکی صدر جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کے انخلا کاعمل مکمل رواں ماہ 31تاریخ تک مکمل کرلیں گے، جتنا جلدی ختم کریں گے اتنا بہتر ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انخلا کا عمل مکمل مزید پڑھیں

افغان طالبان کے کنٹرول سنبھالنے ہی شہریوں کے ملک چھوڑنے کا سلسلہ جاری

افغان طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان سے شہریوں کے ملک چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان سے 18 ہزار 600 افغان شہری ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک منتقل ہوگئے ہیں، جہاں وہ بطور مہاجر زندگی گزاریں گے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ چودہ مزید پڑھیں

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، کابل ایئرپورٹ پر ڈالروں کا راج

کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر کھانا اور پانی افغان کرنسی کے بجائے ڈالرز میں فروخت کیا جانے لگا۔چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں مزید پڑھیں

سعودی عرب نے دو اہم کورونا ویکسینز استعمال کرنے کی منظوری دے دی

سعودی عرب نے دو چینی کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی ہے ،جبکہ ان کے ساتھ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لازمی لینی ہوگی۔ سعودی خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کو بتایا کہ وہ افراد جنہوں نے چینی ویکسین سائنو فام یا سائنو ویک کی 2خوراکیں مزید پڑھیں

سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ سعودی جنرل اتھارٹی گاگا نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر زائرین کو سوار نہیں کیا جائے گا۔ گاگا نے ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کا کورونا سے نمٹنے کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے اہم ترین فیصلہ

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امارت میں پرائیویٹ اسکول رواں سال مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے، ساتھ ہی پرائیویٹ اسکول کے طلبا کو تعلیمی ادارے میں حاضر ہونے کے ساتھ گھر سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے مزید پڑھیں

غیرملکی افواج کو 31 اگست تک افغانستان سے مکمل انخلا کرنا ہوگا: ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نے سی آئی اے ڈائریکٹر اور ملا عبدالغنی برادرکی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہوگا، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی حکمتِ عملی کا اعلان کریں گے۔ کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان مزید پڑھیں

امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارش اور تباہ کُن سیلاب، 21 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کُن سیلاب کے باعث21 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 20 سے زائد افراد لاپتا ہیں، حکام نے خبردار کیا کہ یہ نقصان کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ ماہر موسمیات نے ٹینیسی کو نقصان پہنچانے والے طوفان اور سیلاب کو تاریخی قرار دیا ہے جس مزید پڑھیں

کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک

کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک ہوگیا۔جرمن فوج نے ٹوئٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کابل ائیرپورٹ کے شمالی گیٹ پر ہوا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ مزید پڑھیں

عمان جانے والوں کے لیے خوشخبری، سفری پابندیاں اٹھا لیں

عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں پر سے سفری پابندیاں اٹھا لیں۔عرب میڈیا کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق تمام عمانی شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر عمان آسکتے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں مزید پڑھیں