کابل میں ایک بار پھر شدید ہوائی فائرنگ، شہری خوفزدہ

افغانستان کی وادی پنج شیر کا کنٹرول طالبان کو ملنے کے بعد دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ پنج شیرکی فتح اور کنٹرول طالبان کو ملنے کی خوشی میں کابل کےمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوئی۔ طالبان رہنما احمد اللہ واثق نے ہوائی فائرنگ کا مزید پڑھیں

برطانیہ نے افغانستان کے لیے امداد بڑھانے کا اعلان کر دیا

پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ افغانستان کے لیے 3 کروڑ پاؤنڈ امداد کی پہلی قسط آج ہی جاری ہو جائے گی، امداد اس لیے جاری ہے کہ افغانستان کے حالات تباہی کی طرف نہ جائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈومینک مزید پڑھیں

معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کی جنگ چین کی مدد سے لڑیں گے: افغان طالبان

طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھلا رکھنے اور مالی امداد بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ طالبان کے افغانستان میں ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹرویو میں کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کی جنگ مزید پڑھیں

برطانیہ نے امریکا کو سپر پاور ماننے سے انکار کر دیا

برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس نےنام لیے بغیر امریکا کو سپر پاور ماننے سے انکار کر دیا۔ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بین ویلس کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنےکے لیے تیار نہ ہو۔ بین ویلس مزید پڑھیں

سابق ایرانی آرمی چیف کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

ایران کی مسلح افواج کے سابق سربراہ حسن فیروز آبادی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ 70 سالہ سابق ایرانی آرمی چیف کورونا وائرس کا شکار ہوگئےتھے اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ’مقدس نظام‘ کی حفاظت میں فیروز آبادی کی مسلسل مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ، امدادی سامان پہنچا دیا

متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے لیے 60 ٹن خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا۔طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا ہےجس میں امدادی سامان لایاگیا ۔ یواے ای کی جانب سے 60 ٹن خوراک اور ادویات مزید پڑھیں

افغانستان سے امریکا کی واپسی، آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارت کے ٹک آف کے کچھ دیر بعد ہی پیش آگیا جس کہ وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ طیارے کریش ہونے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر 20 مزید پڑھیں

امریکہ میں آئیڈا طوفان کی تباہ کاریاں جاری، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی

امریکہ میں آئیڈا طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مختلف ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست نیوجرسی میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان سے نمٹنے کے لیے امداد جاری کرنے کی مزید پڑھیں

بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے

مشرقی وسطیٰ کی اہم ریاست بحرین نے پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر مزید پڑھیں