سعودی عرب میں غیر ملکی لا فرمز کھولنے کی اجازت

سعودی عرب میں غیر ملکی لا فرمز کھولنے کی اجازت دے دی گئی، حکومت نے اس کے لیے کچھ شرائط و ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے قانون وکالت کے اجرا کے 20 برس بعد ترامیم کے باعث مملکت میں غیر ملکی لا فرمز کھولنے کی اجازت حاصل ہوگئی، حکومت نے اس مزید پڑھیں

برطانیہ میں طوفان یونیس کے باعث وارننگ جاری کردی گئی

برطانیہ میں طوفان یونیس کے باعث وارننگ جاری کردی گئی ہے، اس دوران 100 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ لندن میں طوفان یونیس کے باعث ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی مزید پڑھیں

مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کا تنازع بھارت کی دیگر ریاستوں تک پھیل گیا

بھارت میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کا تنازع دیگر ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔ کرناٹک سے شروع ہونے والے حجاب تنازعے نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، کرناٹک ، مدھیا پردیش اور اتر پردیش کے بعد اندھرا پردیش میں بھی حجاب پہنی طالبات کو کلاس مزید پڑھیں

مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قراردیا گیا ہے۔ برطانوی ادارے انشیور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق فہرست کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ مزید پڑھیں

روس نے ماسکو میں تعینات نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ روس نے ماسکو کے امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب امریکی سفیر بارٹ گورمین کو ملک بدر کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے روس کے اقدام کو بلا اشتعال قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکا اس حوالے سے جوابی اقدام پر غور کررہا ہے۔ ترجمان مزید پڑھیں

برازیل میں طوفانی بارشوں سے 100 کے قریب افراد ہلاک

برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے مزید پڑھیں

بچوں کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق برطانوی حکومت کا اہم فیصلہ

برطانیہ کی آزاد ویکسین ایڈوائزری کمیٹی نے 5 سے 11 سال کی عمر کے برطانوی بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ انگلینڈ کے ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس اپریل میں اس عمر کے بچوں کو ویکسین کی خوراک دینا شروع کر دے گی، مزید پڑھیں

یوکرین تنازعہ: امریکا نے روس کو اضافی فوج کی تعیناتی پر خبردار کر دیا

امریکا نے روس کو یوکرین کے ساتھ جاری سرحدی کیشدگی اور اضافی فوج کی تعینات پر خبردار کر دیا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید 7 ہزار فوج تعینات کر دیے ہیں۔ جب کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا مزید پڑھیں

بیلجیئم حکومت نے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی سہولت دے دی

یورپی یونین کے رکن ملک بیلجیئم کے وزیراعظم نے ملازمین میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کےلیے ہفتے میں پانچ دنوں کے کام کو چار دنوں میں مکمل کرکے ایک اضافی چھٹیوں کی نوید سنا دی۔ یہ فیصلہ بیلجیئم میں پیر کی رات نئے لیبر قوانین کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا مزید پڑھیں

سعودی عرب میں 30 خواتین ٹرین ڈرائیور کیلئے 28000 درخواستیں موصول

سعودی عرب میں 30 خواتین ٹرین ڈرائیور بھرتی کرنے کے لیے دیے گئے اشتہار کے بعد 28000 خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین کے لیے ڈرائیور کے طور پر بھرتی سے مملکت میں خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں گئے۔ خواتین مزید پڑھیں