یوکرین تنازعہ: امریکا نے روس کو اضافی فوج کی تعیناتی پر خبردار کر دیا

 یوکرین تنازعہ
امریکا نے روس کو یوکرین کے ساتھ جاری سرحدی کیشدگی اور اضافی فوج کی تعینات پر خبردار کر دیا ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید 7 ہزار فوج تعینات کر دیے ہیں۔

جب کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ برطانوی انٹیلیجنس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب اسلحہ بردار گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور فیلڈ اسپتال دیکھے گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک بات ہے جو روس کہہ رہا ہے لیکن دوسری چیز اس کے اقدامات ہیں۔ ہم نے روس کی فوج کو پیچھے ہٹتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ہم یوکرین کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔“

ایسٹونیا کی فارن انٹیلجنس سروس کے ڈائریکٹر جنرل مک مارن نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات 10 فوجی گروپوں کے بارے میں جانتے ہیں، سرحد پر لگ بھگ ایک لاکھ 70 ہزار فوجی پہلے ہی تعینات ہیں، اگر روس نے حملہ کیا تو اس میں میزائل کے ذریعے بمباری اور عسکری لحاظ سے اہم مقامات پر قبضہ شامل ہو سکتا ہے۔

روس نے یوکرین پر حملے کے کسی بھی منصوبے یا تیاری کی تردید کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی اور شمالی علاقوں سے مشقوں کے بعد فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet