سعودی عرب میں 30 خواتین ٹرین ڈرائیور کیلئے 28000 درخواستیں موصول

سعودی عرب میں ٹرین
سعودی عرب میں 30 خواتین ٹرین ڈرائیور بھرتی کرنے کے لیے دیے گئے اشتہار کے بعد 28000 خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین کے لیے ڈرائیور کے طور پر بھرتی سے مملکت میں خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں گئے۔

خواتین اب ان عہدوں پر فائز ہیں جو پہلے مردوں تک محدود تھے۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کمپنی Renfe کے حوالے سے گذشتہ روز بدھ کو بتایا گیا ہے کہ امیدوار خواتین سے تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان میں مہارت کا آن لائن جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس آن لائن انٹرویو اور جائزے کے بعد 30 منتخب خواتین کو ٹرین ڈرائیور کے طور پر ایک سال کی تربیت دی جائے گی۔

ریلوے میں ڈرائیور کے طور پر بھرتی کی جانیوالی خواتین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔

خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے بعد بھرپورمواقع دئیے جا رہے ہیں۔

ہسپانوی کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹرین چلانے کے لیے خواتین کو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاحال 80 مرد ڈرائیوروں کو ٹرین چلانے کی مہارت حاصل کرنے کے بعد ملازمت فراہم کی گئی ہے جب کہ مزید 50 زیر تربیت ہیں۔

قبل ازیں سعودی عرب میں خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت تک محدود تھے۔

سعودی عرب میں2018 میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دینے کے لیے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet