رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں 10 یوکرینی شہری جانبحق

روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں رہائشی عمارت پر راکٹ حملوں میں 10 شہری ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی فوج نے اتوار کے روز ڈونیٹسک کے علاقے چارسیو یار میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر راکٹ داغے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک مزید پڑھیں

سری لنکن صدر کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہوئیں، مظاہرین کا دعویٰ

شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں مظاہرین نے صدر گوتابایا راجاپاکسے کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہفتے کے روز صدر گوتابایا راجاپاکسے کے صدارتی محل پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بولا تھا، اس دوران وہ صدر کی رہائش گاہ کی راہداریوں میں نعرے بازی کرتے رہے، مزید پڑھیں

جنوبی افریقہ کی بار میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کی بستی سویٹو کے ایک بار میں کم از کم 15 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد اتوار کی صبح سویرے اورلینڈو ایسٹ ٹورن میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ مزید پڑھیں

حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے انتظامات اور طریقہ وضع کر دیا گیا

سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے گروپ بندی سمیت دیگر انتظامات اور طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کردی گئی، جس سے حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے ہوئے طواف وداع کی ادائیگی کا موقع ملے گا۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید پڑھیں

سری لنکن صدر راجا پکسے اور وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

 سری لنکن صدر راجا پکسے اور وزیر اعظم وکرما سنگھے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی خبررساں‌ ایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر راجا پکسے اور وزیر اعظم وکرما سنگھے نے عوام کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکن سرکاری اہلکار کے مطابق صدر گوٹابایا راجا پکسے 13 مزید پڑھیں

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ 5 گھنٹے سے زائد ملاقات کے دوران یوکرین پر روس کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بیجنگ کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مزید پڑھیں

حاجی مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئے

حاجی مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور آج جمرۃ الکبریٰ میں شیطان کو پتھر مارنے کا عمل پورا کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے حجاج کرام نے گروپس کی شکل میں مکہ کے قریب منیٰ پہنچے اور تینوں مقامات پر شیطان کو مزید پڑھیں

سری لنکا: مشتعل مظاہرین نے صدر کی رہائش گاہ پردھاوا بول دیا

سری لنکا کے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی نیوز نیوز فرسٹ چینل کی ویڈیو فوٹیج میں مظاہرین کو سری لنکا کے جھنڈے اور ہیلمٹ تھامے صدر کی رہائش گاہ مزید پڑھیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت واپس لے لی

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت واپس لے لی ہے، جس سے ملک کے ساتھ تقریباً 20 سال کے فوجی اور سیکیورٹی رابطوں کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے کے اوائل میں کانگریس کو ارسال کردہ ایک خط میں مزید پڑھیں

سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام مزید پڑھیں