
جنوبی افریقہ کی بستی سویٹو کے ایک بار میں کم از کم 15 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد اتوار کی صبح سویرے اورلینڈو ایسٹ ٹورن میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ ایک سفید منی بس میں موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ حملے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بی بی سی کی نومسا ماسیکو کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں نو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔



