بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی

Advertisements
بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی۔

بھارت میں یوں تو پاکستانی کرکٹرز کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے لیکن ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اُس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet