پاراچنار: سبزی منڈی میں تیندوے کا حملہ، 2 افراد زخمی

Advertisements
تیندوا
خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی کے قریب تیندوے نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet