ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اکثریت سے منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق بل اکثریت سے منظور کرلیا جس کے بعد 6 ماہ کے اندر اگر ٹک ٹاک نے چینی کمپنی سے علیحدگی اختیار نہ کی تو اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مزید پڑھیں

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا بیان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی، انہوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے اور مطالبات بھی تسلیم کیے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے مزید پڑھیں

اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان،مالاکنڈ ، کوہاٹ، سوات،بونیر،شانگلہ،نوشہرہ ،صوابی اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اُسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کردیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف مزید پڑھیں

عدالت میں فواد چوہدری کی بیوی کی اپنے دیور فیصل چوہدری سے لڑائی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری کے سامنے ایک بار پھر ان کی اہلیہ اور بھائی آپس میں اُلجھ پڑے۔ فیصل چوہدری وکیل قیصر امام مزید پڑھیں

وفاقی وزرا کو قلمدان تفویض، محسن نقوی داخلہ، اسحاق ڈار خارجہ اور خوجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو محکمے تفویض کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ مزید پڑھیں

سحری میں کون سی غذائیں استعمال کرنی چاہیے؟

رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور یہ مہینہ دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت اہم ہوتا ہے۔ اس پورے مہینے میں لوگوں کی غذا اور نیند سے متعلق عادات تبدیل ہو جاتی ہیں اور عموماً 2 وقت کھانا کھایا جاتا ہے۔ اس لیے سحری کے دوران غذاؤں کا انتخاب بہت مزید پڑھیں

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پربات چیت

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیرِ اعظم مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ کیلے اورپیاز کی برآمد پر پابندی عائد

وفاقی کابینہ نے کیلے اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی کابینہ نے کیلوں اورپیاز کی برآمد پر 15 مزید پڑھیں

صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی بلاول بھٹو سے ملاقات

نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری ایوان صدر کے دربار ہال میں ہوئی اورچیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔ نو منتخب صدر مملکت کے دائیں جانب پہلی نشست پر وزیر اعظم موجود تھے اور دائیں جانب دوسری نشست پر سبکدوش صدر عارف علوی موجود تھے۔ تقریب مزید پڑھیں