اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔ شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری، مزید پڑھیں

سندھ میں عید کی چھٹیوں میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: ناصر حسین شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس سے متعلق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس امر پر مزید پڑھیں

پاکستان افغان امن عمل کو مکمل سنجیدگی سے سپورٹ کر رہا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو مکمل سنجیدگی سے ‏سپورٹ کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور مختلف مزید پڑھیں

حکومت پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کی جگہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے آئیکون لگائے جائیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعت و نشریات فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کی ریاستی علامت ( لوگو) میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ لوگو میں چائے اور پٹ سن کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے علامتی نشانات لگائے جائیں۔ انہوں نے یہ مشورہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ مزید پڑھیں

شریف برادران ایک اور مشکل میں، حکومت کا حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔ جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر مزید پڑھیں

پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، ہم افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، ہم افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں افغان مزید پڑھیں

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا عندیہ دے دیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن 16 مئی سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، گزشتہ مزید پڑھیں

ویکسین مراکزمیں عید کے دوران چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

عید کے دوران ویکسین مراکزمیں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ملک بھرمیں ویکیسنیشن مراکزمیں عید کے دوران دودن چھٹی ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین مراکزعید کے پہلے اوردوسرے روزبند ہوں گے۔ چھٹیوں میں دودن کے علاوہ ویکسین مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اس مزید پڑھیں

ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ شوکت ترین نے وجہ بتا دی

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں روزمرہ استعمال کی اشیا بالخصوص خوردنی تیل، چینی، چائے اورآٹےکی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ مقامی صارفین پر اس کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت رمضان سہولت وسستابازاراوریوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کوبنیادی اشیائے مزید پڑھیں

پولیس کی کاروائی، یوٹیلٹی اسٹورز کے سامان سے بھرے ٹرک کی چوری کی کوشش ناکام بنادی

مظفرگڑھ کے علاقے مونڈکا روڈ پر پولیس نے چھاپہ مار کر یوٹیلٹی اسٹورز کے سامان سے بھرے ٹرک کی چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی کرنے کیلئے ٹرک پر لوڈ کروایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں