سعودی عرب میں محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

سعودی عرب میں محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ روزانہ چالیس ہزار نمازی اور پندرہ ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے،کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خواتین زائرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل اورمسجد الحرام میں نمازی خواتین کی مزید پڑھیں

آذربائیجان کا فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا نے کا باقاعدہ اعلان

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے فضولی شہر کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرا کے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے آذری صدر الہام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ ’فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی ہے، آرمینیا کی فوج کے حملے مزید پڑھیں

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 3 کروڑ 99 لاکھ 57 ہزار 429 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 99 لاکھ 57 ہزار 429 افراد متاثر اور 11 لاکھ 14 ہزار 633 ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 85 ہزار 770 ہو گئی ہے اور 89 لاکھ 57 ہزار 26 ایکٹیو کیسز ہیں۔ دنیا بھر میں مزید پڑھیں

آذربائیجان کا آرمینیا کے حملوں میں شہید ہونے والوں شہریوں کا بدلہ لینے کا اعلان

وعدہ کرتا ہوں کہ آذری افواج اس کا بدلہ میدان جنگ میں لیں گی، آذری صدر الہام علیوف آذربائیجان نے آرمینیا کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے اپنے 12 معصوم شہریوں کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گنجہ میں مزید پڑھیں

گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کا سر قلم کردیا گیا

سر قلم کیے جانے والے استاد نے کلاس روم میں گستاخانہ خاکے دکھائے تھے اور ساتھ ہی اس پر بحث بھی کرائی تھی یہ واقعہ جمعے کی شام 5 بجے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کے باہر پیش آیا جہاں چاقو بردار نوجوان نے ’تاریخ‘ کے ایک استاد کا سر مزید پڑھیں

بانی ایم کیو ایم سے منسلک 6 جائیدادیں منجمد، برطانوی ہائی کورٹ کا حکمنامہ جاری

برطانوی ہائی کورٹ نے بانی ایم کیو ایم سے منسلک 6 جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا ، جائیدادوں میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ اورایم کیوایم سیکریٹریٹ بھی شامل ہیں۔ برطانوی ہائی کورٹ نے بانی ایم کیو ایم سے منسلک 6 جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا ، منجمدکی گئیں مزید پڑھیں

نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، صدر مستعفی

دو ماہ کے دوران نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے صرف ایک کیمپس میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دے دیا۔ 17 اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف ایک کیمپس میں 712 کیسز سامنے مزید پڑھیں

جیسنڈا آرڈر کی نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں تاریخی فتح

نیوزی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت ’لیبر پارٹی‘ نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے, جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی دوسری بار بھی وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے. نیوزی لینڈ کے پارلیمانی الیکشن میں موجودہ وزیراعظم جسینڈا آرڈن کی جماعت ’لیبر پارٹی‘ نے واضح کامیابی حاصل کرلی مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر تنقید

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو مذہبی اور لسانی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا۔ فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی منتخب رکن کانگریس الہان عمر کو نسلی تعصب کا نشانہ مزید پڑھیں

نگورنو کاراباخ تنازع پر ترکی نے آذربائیجان کو وسائل فراہم کیے: امریکا کا الزام

امریکی وزیر خارجہ نے ترکی پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ تنازع کو بھڑکانے کا الزام لگادیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نےکہا کہ نگورنو کاراباخ تنازع پر ترکی نے آذربائیجان کو وسائل فراہم کرکے جھڑپوں کو مزید بدترین کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نےکہا مزید پڑھیں