ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک ملت دو حکومتیں‘ کے نقطہ نظر سے ہم آذربائیجان کا وطن کی خاطر ان کی جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔ گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ مزید پڑھیں

حکام نے شادی بیاہ کی تقریبات پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کردیا

امارت دبئی نے 22 اکتوبر سے شادیوں اور سماجی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس ضمن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مہمانوں اور میزبانوں کو احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر عائد کی مزید پڑھیں

چڑیا گھر میں ریچھوں کے حملے کا دل دہلا دینے واقعہ، جانیے تفصیلات

ریچھ کو سیاحوں کی بس سے دور کرنے والا چڑیا گھر کا ملازم خود ریچھوں کا شکار بن گیا۔ چین کے شہر شنگھائی میں واقع چڑیا گھر میں ریچھوں کے حملے کا دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا جسے بس میں سوار سیاحوں نے برائے راست دیکھا۔ ریچھوں نے وائلڈ بیسٹ ایریا میں ملازم پر مزید پڑھیں

محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہِ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تیل منڈیوں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے معروف گروپ اوپیک پلس کے معاہدوں مزید پڑھیں

کوسٹ گارڈ پولیس نے 322 اسمگلرز اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو گرفتار کرلیا

300 سے زائد اسمگلر اور درانداز غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کوسٹ گارڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 322 اسمگلرز اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ عمانی پولیس مزید پڑھیں

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کر دیا گیا، جانیے تفصیلات

سعودی عرب میں پولیس نے فراڈ کے الزام میں کئی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مارکیٹ میں جعلی سینیٹائزر فروخت کیے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی سینیٹائزر تیار اور فروخت کرنے پر متعدد غیر ملکیوں کو ایک ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے مزید پڑھیں

برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف عوام بھی سڑکوں پر نکل آئی

برطانیہ میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں نے علی الاعلان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شروع کر دی، اس سلسلے میں مظاہرے بھی ہونے لگے ہیں، جن میں مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ ماسک نہیں لگائیں گے اور نہ ہی فاصلہ رکھیں گے۔ مزید پڑھیں

لیبیا میں ایک بار پھر اجتماعی قبریں دریافت, تقریباً 12 افراد کی باقیات نکالی گئی

لیبیا میں ایک بار پھر اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں سے تقریباً 12 افراد کی باقیات نکالی گئی ہیں، حکومت نے قبروں کی دریافت کی تصدیق کردی۔ لیبیا میں جنرل اتھارٹی برائے تحقیق اور گمشدہ افراد کی شناخت کے ترجمان عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ترہونا کے علاقے سے 5 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں مزید پڑھیں

میزائل کا کامیاب تجربہ ، ترک دفاعی نظام مزید مضبوط اور مستحکم ہو گیا

ترکی نے روس سے حاصل کردہ ’ایس 400‘ فضائی دفاعی نظام کے تحت ایک دیسی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس کے بعد ترکی کا دفاعی نظام اور مستحکم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ترک وزارتِ دفاع نے بحر اسود کی فضا میں ایک میزائل تجربہ کیا مزید پڑھیں

جدہ ایئرپورٹ پرچار دن تک آگ کیوں لگائی جائے گی؟ جانیے تفصیلات

طیارے میں ڈیوٹی پر مامور عملے کی تربیت کیلئے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے منفرد پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت چار دن تک آگ لگائی جائے گی۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں عملے کی تربیت کے لیے فرضی آگ لگائی جائے گی۔ اس حوالے مزید پڑھیں