سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دوہری شہریت کے حامل عمیر مقبول کرپشن کے بے تاج بن گئے
آمدنی سے زائد بڑھکر اثاثہ جات بنانے والوں میں عمیر مقبول اول نمبر پر آ گئے
کراچی ( رپورٹ:فرقان فاروقی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دوہری شہریت کے حامل عمیر مقبول کرپشن کے بے تاج بن گئے موصوف نے گلشن زون 2 میں رہتے ہوئے بحیثیت فرنٹ مین کھلاڑی رشوت / بھتہ خوری کا بازار گرم رکھا اب اپنا تبادلہ جمشید زون 2 میں کرا لیا انکے بارے میں کہا جاتا ہئے کہ کام قانونی ہو یا غیرقانونی بغیر وصولی کوئی بھی کام / فائل اسوقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک موصوف کو بھاری رقوم بطور رشوت و بھتہ نہ دی جائے وصولیوں کے ڈان کہلانے والے عمیر مقبول کے بارے میں انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی و ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف نے اپنے حاصل شدہ ریاستی و ادارتی اختیارات کا یکسر غلط و ناجائز استعمال کرتے ہوئے گلشن 2 پی آئی بی ( PIB ) کے علاقے میں غیرقانونی طور پر تعمیرات کی گئیں عمارتیں پلاٹنمبر 430 اور پلاٹنمبر 825 کی مکمل پشت پناہی کرتے ہوئے ڈیمالیشن کے نوٹس کے بعد بھی توڑ پھوڑ کے عمل سے محفوظ رکھا زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس غیرقانونی حمایت کے عوض عمیر مقبول نے بطور رشوت / بھتہ لاکھوں کی وصولیاں کی عمیر مقبول گلشن 2 میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کے بعد اب جمشید زون 2 کے علاقے کو اپنے نشانے پر لے لیا ہئے عمیر مقبول سے متعلق زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف دوہری شہریت کے حامل ہیں عمیر مقبول سے متعلق اندرونی ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ آمدنی سے خاصے بڑھکر اثاثہ جات انکی حقیقت کھول دینے کیلے کافی ہیں مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



