بلدیہ کورنگی،کرپشن کرنے والے افسران کو کھلی چھوٹ،

بلدیہ کورنگی،کرپشن کرنے والے افسران کو کھلی چھوٹ،
ڈائریکٹر پارک جاوید احمد کی ہر ماہ سات ہزار آ ٹھ سو لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی مد میں لاکھوں کی کرپشن جاری،

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) بلدیہ کورنگی،کرپشن کرنے والے افسران کو کھلی چھوٹ،
ڈائریکٹر پارک جاوید احمد کی ہر ماہ سات ہزار آ ٹھ سو لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی مد میں لاکھوں رقم ٹھکانے لگاتے رہیں ڈسٹرکٹ کورنگی میں پارکس کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ماہانہ لاکھوں / کروڑوں کا پیٹرول / ڈیزل ملنے کے باوجود ڈسٹرکٹ کورنگی کے پارکس کی قسمت بدل نہ سکی ضلع بھر کے پارکس ملنے والے ” ایندھن ” اور اسکے غیرقانونی استعمال کی تمام رام کہانی سنانے کو کافی ہیں ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جاوید احمد بلدیاتی چئرمینز کے آخری 2 سالہ دور میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی کے منظور نظر و بااعتماد ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے سابق و موجودہ ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد کے بارے میں زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف لانڈھی کے سیکٹر انچارج بھی رہ چکیں ہیں جبکہ ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کرپشن / بدعنوانی کے کیس میں تحقیقاتی اداروں کی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہو چکیں ہیں کہا جارہا ہئے کہ جیل یاترا کے بعد بھی انھوں نے اپنے سابقہ تجربے اور اس سے حاصل شدہ فوائد کے دھندوں کو جاری رکھا ڈی ایم سی کے اندرونی زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف نے ڈی ایم سی کے آخری 2 سالہ پیریڈ دور میں لاکھوں کروڑوں کی کرپشن کی ادھر زرائع مزید کہتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں موجود پارکس اور انکی حالت زار دیکھکر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان پارکس کے نام پر حاصل شدہ رقوم کو اپنے زاتی و دیگر مقاصد کے تحت ٹھکانے لگاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام سے دھوکہ کیا گیا مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں