کچھ ذرائع ابلاغ عامہ کی جانب سے من گھڑت وبے بنیاد خبریں چلانے کا عمل افسوسناک ہے، میونسپل کمشنر ایسٹ
قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، وسیم مصطفی سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی میں قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے جارہے ہیں، بلدیہ شرقی میں جو ملازمین تعینات ہیں وہ اپنے فرائض سر انجام دینے میں ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں ملازمین کے اضافی بوجھ سے اجتناب برتا گیا ہے لیکن ضروری سروسز میں ان کی ضرورت کے لحاظ سے کمی کو پورا کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے اخراجات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیٹرول وڈیزل اخراجات کو پچاس فیصد تک کم کیا گیا ہے کیونکہ ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ہمارے وسائل محدود ہیں اور اسی میں رہتے ہوئے ہمیں ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنا ہے فیومیگیشن اور نائیٹ سوئپنگ کے حوالے سے ضروری اسٹاف اور اخراجات کو کم کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتار کو تیز رکھ کر ضلع شرقی میں مذکورہ امور میں بہتری لائ گئ ہے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے پیش نظر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئ ہے جو قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے اسی طرح چارجڈ پارکنگ کو بھی قانونی دائرہ کار میں رکھ کر امور بہتر کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ / ایڈمنسٹریٹر ایسٹ محمد علی شاہ کے احکامات کے تحت مذکورہ امور میں بہتری لانے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر انسداد تجاوزات کی مہمات سر انجام دیکر ضلع شرقی میں تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں بعض ایسے امور بھی سر انجام دئیے گئے ہیں جو سالوں سے شرمندہ تعبیر بنے ہوئے تھے ضلع شرقی میں بہتری کے حوالے سے نمایاں اقدامات جاری ہیں اسی طرح ضلع شرقی میں سڑکیں، اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے نمایاں کام سر انجام دئیے گئے ہیں جس کے بعد صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئ ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ چند ذرائع ابلاغ من گھڑت اور حقائق کے منافی بلاتصدیق اور زبانی جمع خرچ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئ تعلق نہیں میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ میڈیا کے مثبت تعاون اور بہتری کیلئے نشاندہیوں کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے تنقید برائے تعمیر کو ہمیشہ ویل کم کہیں گے مگر بلاجواز کردار کشی سے قبل ایک مرتبہ اس کی تصدیق کر لی جائے کہ کہیں وہ غلط تو نہیں، میڈیا ہی ہے جو اداروں کی کارکردگی کو نمایاں کرتا ہے جس میں یلو جرنلزم کا عمل آجائے تو معنی خیزی اختیار کر جاتا ہے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے زیادہ تر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مثالی نوعیت سے سر انجام دینے والی صحافی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاجو ڈی ایم سی ایسٹ کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے ساتھ منفی پہلوؤں کی درست سمت میں نشاندہی کرتے ہیں جس کی بنیاد پر ڈی ایم سی ایسٹ کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے.



