سندھ گورنمنٹ، کمپوٹر آپریٹر گریڈ سولہ ندیم آجن کے زریعے یوسی سیکریٹریز کی تبادلے وتقرری پچاس ہزار تا ایک لاکھ،
سیکریٹریز کی تبدیلیوں سے رقم بٹورنے کا عمل طوالت پکڑ چکا ہے ندیم آجن کے (ارجنٹ) کے ریٹ مقرر،

کراچی: (رپورٹ: فرقان فاروقی)
سندھ لوکل گورنمنٹ میں متعین ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ لوکل گورنمنٹ کے کمپیوٹر آپریٹر ندیم آجن کرپشن کی داستانیں رقم کرنے لگے سندھ گورنمنٹ میں اہل افسران کے ساتھ ایسے افسران بھی تعینات ہیں جن کیلئے مال بٹورو پالیسی ہی سب کچھ ہے ندیم آجن جیسی کرپٹ مافیا طرز کے ملازمین نے سندھ گورنمنٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے یوسی سیکریٹریز کی تبادلے وتقرری کے معاملات پہلے تین دنوں میں ہو جایا کرتے تھے باخبر ذرائع کے مطابق 22ستمبر کو سندھ گورنمنٹ لوکل بورڈ سے ایک لیٹرنمبر SLGB/Scug/AO(ESTT)/GEN/2020/1404 کو ایڈمینسٹیف آفسر کے پاس تعیناتی کے بعد سے ندیم آجن کی لاٹری نکل چکی ہے سیکریٹریز کے ارجنٹ بنیاد پر تبادلوں وتقرریوں پر ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے بٹورنا اب عام سے بات ہو چکی ہے روزانہ سیکریٹریز کی تبدیلیوں سے رقم بٹورنے کا عمل طوالت پکڑ چکا ہے ندیم آجن کے ریٹ مقرر ہونے کے بعد ضلع ایسٹ میں پیسوں کی پکڑ تیز ہونے سے معاملات خراب ہورہے ہیں اور یوسی سیکریٹریز پریشانیوں میں مبتلا ہیں ندیم آجن کی وجہ سے یوسی سیکریٹریز پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ندیم آجن من مانیاں کرنے پر مجبور ہے جو یوسی سیکریٹری اس کے ناجائز مطالبات نہیں مانتا ہے اسے معطل کرنے کے احکامات صادر کروانا ندیم آجن کے بائیں ہاتھ کا کام ہے جبکہ ایسا لگتا ہے کہ ملی بھگت سے یہ کام کئے جارہے ہیں کیونکہ افسران بالا ان کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں جہاں دیگر بلدیاتی اداروں میں کاروائیاں سر انجام دی جارہی ہیں وہیں یوسی لیول پر کرپشن کا کاروبار گرم رکھنے کا بندوبست ندیم آجن نے کر رکھا ہے یوسی سیکریٹری و ملازمین نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی،اور تمام تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیات میں کرپشن کا کاروبار گرم کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کریں جس کا دائرہ کار اب یوسیز تک پھیل چکا ہے.



