ورک چارج کنٹریکٹ ایڈھاک ملازمین اورانکے اہل وعیال فاقہ کشی کا شکار

وطن پرست لیبر یونین کا سخت ترین مطالبہ


ورک چارج ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین کو سندھ گورنمٹ سے جاری آرڈر کے تحت تنخواہیں فوری ادا کی جائیں

کراچی:اسٹاف رپورٹر)سر پرست اعلی سید عمران حسین جعفری جنرل سیکٹریری ذشیان ملک سنئیر نائب صدر الطاف خان)

و نشرو اشاعت یاسر علی خان نے اپنے مشرکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ انتظامیہ ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادئیگی کے عمل کو فوری طور پر جاری کرے مورخہ 29-مارچ 2020- کو جاری ہونے والے سندھ گورمنٹ آرڈر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے ایک آرڈر جاری کیا ہے جسکا ڈائری نمبر /11-L.
21-3-/2020 /CORONA
ہے جسمیں ورک چارج کنٹریکٹ ایڈھاک ملازمین کو 31 مارچ 2020 تک تنخواہوں ادا کرنے کا واضح پیغام ہے انتظامیہ اس آرڈر کے تحت پابند ہے کہ وہ ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقعنی بنائے ہم وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ صاحب اور ڈی جی کے ڈی اے سید سیف الرحمان صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی وبا نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین مختلف جگہ دھاڑی مزدوری کر کے اپنی کفالت کر رہے تھے جو اب موجودہ حالات میں ممکن نہیں انکے اہل وعیال فاقہ کشی کا شکار ہیں کرائے میں رہائش پذیر یہ ملازمین زندگی کے سخت ترین دور سے گذر رہے رہیں خدارا انکی حالت پر رحم کھائیں اور ان مجبور لاچار ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کے عمل کو یقعنی بنائیں تک دنیا اور آخرت میں خدا آپکا مدد گار ہو آمین انتظامیہ اگر ان حالات میں بھی ان ملازمین کی داد رسی نہیں کرتی اور انکا جائز حق نہیں دیتی تو وطن پرست لیبر یونین لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پورے کے ڈی اے سوک سینٹر میں لاک ڈاؤن اور احتجاج کرنے کا بھرپور جائز آئینی اور قانونی حق محفوظ رکھتی ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں