سندھ گورنمنٹ کے آڈر کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کراچی(اسٹاف رپورٹر)

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو

 سندھ گورنمنٹ کے آڈر کے تحت تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مورخہ 29 مارچ 2020کو

گورنمنٹ آف سندھ لیبراینڈہیومن   ریسورسس ڈپارٹمنٹ نے ایک آڈر جاری کیا جس کاڈائری نمبر No.L-II/21-3/2020/Corona ہے جس کے تحت کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو31مارچ 2020 تک تنخواہیں دی جائیں لہذا ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ان موجودہ حالات (کورونا وائر س) کی وجہ سے ان کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین بھی سخت ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکارہیں ان کو اور ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی سے بچا یا جائے اور ان کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جلدازجلد جاری کر نے کے احکامات دیئے جائیں۔ شکریہ

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں