
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کا نیا حل بتا دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ماسک مہیا نہیں کر سکتے کہ ہر امریکی ماسک پہن سکے۔
انھوں نے کہا کہ جسے بھی گھر سے باہر نکلنا ہے ، اس دوران منہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ اگر ماسک نہیں مل رہاتو اسکارف پہن لے۔
اسکارف بھی وائرس کے خلاف ڈھال ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ پہلے بھی ایسے کئی مشورے دے چکے ہیں جن کا سائنسی اعتبار سے کردار کم ہی ہے۔
امریکا کی ڈرگ اتھارٹی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اسکارف اوڑھنا ہے یا نہیں، اس سے قبل بھی ٹرمپ طبی ماہر بن کر کورونا کے خلاف ایک میڈیسن تجویر کر چکے ہیں جبکہ امریکا کی ڈرگ اتھارٹی نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
ٹرمپ اپنے شگوفوں کی وجہ سے پہلے بھی کئی دفعہ اپنے اسٹاف کو مشکل میں ڈال چکے ہیں۔



