روڈ کٹنگ کی مد میں سابقہ چیئرمین نئیر رضا کے کماؤ پوت افسران اور چہتے ملازم اربوں روپے ہرپٹ کرگئے

بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں روڈ کٹنگ کی مد میں سابقہ چیئرمین نئیر رضا کے کماؤ پوت افسران اور چہتے ملازم اربوں روپے ہرپٹ کرگئے،

محکمہ روڈ کٹنگ ماسٹر عمران انوری سرکاری ادارے کو کھربوں کا ٹیکا لگانے میں کامیاب،

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)بلدیہ کورنگی روڈ کٹنگ میں بھی بازی لے گیا سب کی نظریں کراچی کی اہم شاہراہوں پر غیر قانونی یا قانونی روڈ کٹنگ کو اجاگر کرنے میں مصروف رہیں اس دوران بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں روڈ کٹنگ کی مد میں سابقہ چیئرمین نئیر رضا کے کماؤ پوت افسران اور افسران کے چہیتے ملازمین اربوں روپے بٹورتے رہے ذرائع کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں روڈ کٹنگ کی مد میں بلدیہ کورنگی نے کبھی پانچ کبھی سات اور اس سال دس کروڑ کی آمدنی کا تخمینہ لگا کر رقم اون ریسوسز کی مد میں رکھی ہے جبکہ اس مد میں وصول ہونے والی گزشتہ سالوں کی آمدنیاں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں رواں مالی سال روڈ کٹنگ کی آمدنی میں دس کروڑ روپے کا رکھا جانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ماضی میں بلدیہ کورنگی کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے افسران ودیگر کی ملی بھگت سے روڈ کٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے گئے کیونکہ مالی بجٹ بناتے وقت اگر کسی مد میں آمدنی یا اخراجات نہیں ہو رہے ہوتے ہیں اس مد میں رقم کم کر دی جاتی ہے جبکہ روڈ کٹنگ کی مد میں آمدنی کم ہونے کے باوجود ہر سال آمدنی کا پیسہ بڑھا کر رکھا گیا ہے جو واضح کر رہا ہے کہ دال میں کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ کالا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ بلڈنگز اینڈ روڈز کی ملی بھگت سے شاہ فیصل اور لانڈھی زونز میں منظم طریقے سے روڈ کٹنگ ماسٹر عمران انوری اور ان کی پرائیویٹ ٹیم نے مذکورہ زونز کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کیلئے جو کام کئے ہیں اس سے تحقیقاتی ادارے بھی بے خبر ہیں مذکورہ زونزکا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچانے اور ہر سڑک کو کھود کر لانڈھی اور شاہ فیصل زون کو گڑہوں میں تبدیل کردیا گیا بلدیہ کورنگی روڈ کٹنگ میں بھی بازی لے گیا سب کی نظریں کراچی کی اہم شاہراہوں پر غیر قانونی یا قانونی روڈ کٹنگ کو اجاگر کرنے میں مصروف رہیں اس دوران بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں روڈ کٹنگ کی مد میں افسران اور پرائیویٹ لوگ اربوں روپے بٹورتے رہے ذرائع کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں روڈ کٹنگ کی مد میں بلدیہ کورنگی نے کبھی پانچ کبھی سات اور اس سال دس کروڑ کی آمدنی کا تخمینہ لگا کر رقم اون ریسوسز کی مد میں رکھی ہے جبکہ اس مد میں وصول ہونے والی گزشتہ سالوں کی آمدنیاں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں رواں مالی سال روڈ کٹنگ کی آمدنی میں دس کروڑ روپے کا رکھا جانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ماضی میں بلدیہ کورنگی کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے افسران ودیگر کی ملی بھگت سے روڈ کٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے گئے کیونکہ مالی بجٹ بناتے وقت اگر کسی مد میں آمدنی یا اخراجات نہیں ہو رہے ہوتے ہیں اس مد میں رقم کم کر دی جاتی ہے جبکہ روڈ کٹنگ کی مد میں آمدنی کم ہونے کے باوجود ہر سال آمدنی کا پیسہ بڑھا کر رکھا گیا ہے جو واضح کر رہا ہے کہ دال میں کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ کالا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ بلڈنگز اینڈ روڈز کی ملی بھگت سے شاہ فیصل اور لانڈھی زونز میں منظم طریقے سے روڈ کٹنگ ماسٹر عمران انوری اور ان کی پرائیویٹ ٹیم نے مذکورہ زونز کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کیلئے جو کام کئے ہیں اس سے تحقیقاتی ادارے بھی بے خبر ہیں مذکورہ زونزکا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچانے اور ہر سڑک کو کھود کر لانڈھی اور شاہ فیصل زون کو گڑھوں میں تبدیل کرنے میں مذکورہ لوگ ملوث ہیں جو اسی کام کی مہارت کی وجہ سے کھرب پتی بن چکے ہیں اور ضلع کورنگی مسلسل بلدیاتی خدمات کے لحاظ سے زبوں حالی کا شکار ہے تحقیقاتی ادارے اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تو انہیں اصل حقائق معلوم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی.وں میں تبدیل کرنے میں مذکورہ لوگ ملوث ہیں جو اسی کام کی مہارت کی وجہ سے کھرب پتی بن چکے ہیں اور ضلع کورنگی مسلسل بلدیاتی خدمات کے لحاظ سے زبوں حالی کا شکار ہے تحقیقاتی ادارے اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں تو انہیں اصل حقائق معلوم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں