بلدیہ شرقی میونسپل کمشنر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے لگے،زرائع

بلدیہ شرقی میونسپل کمشنر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے لگے،

میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو
گریڈ گیارہ کے افسر پر مہربانیاں ،
خلاف قانون گیارہ گریڈ کے ملازم کو سرکاری گاڑی الاٹ کردی گئی ،

بلدیہ شرقی

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی میونسپل کمشنر سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ پر مہربان نظر آنے لگے گیارہ گریڈ کے ملازم کو سوزوکی جمی پک اپ عنایت کر دی گئی بلدیہ شرقی زرائع کے مطابق گریڈ18 کے افسران کو جو گاڑیاں الاٹ کی جانی چاہئے وہ گاڑیاں بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو اپنے گھر بھیج دیتے ہے یا پھر اپنے چہیتے ملازمین کو الاٹ کر دی جاتی ہے ذرائع ابلاغ کا مزید کہنا ہے کہ گریڈ 11کے ملازم راؤ شمشاد میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے اتنے چہتے ہے کہ 11 گریڈ ہونے کے باوجود انڈینٹ پر سائن کرتے رہے ہے جبکہ بلدیہ شرقی میں کرونا وائرس کی آڑ میں کی گئی بوگس بلنگ اور 14 اگست جھنڈے کی بوگس بلنگ اس بات کا مو بولتا ثبوت ہے کہ بلدیہ شرقی کہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی کرپٹ مافیا کو فل سپورٹ کرتے ہے تاکہ انکو ہر ماہ ایک معقول رقم ملتی رہے، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو نے بلدیہ شرقی ایک کرولا سرکاری گاڑی اپنے بھائی کو بھی دے رکھی ہے اور دوسری گاڑی سوئیفٹ اپنے گھر میں پرسنل رکھی ہوئی ہے،جبکہ بلدیہ شرقی گریڈ اٹھارہ کے بہت سے افسران گاڑی الاٹ کرانے کے لیے دہکھے کھانے پر مجبور ہے کیونکہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نے اپنے من پسند چہیتوں ملازمین و افسران پر نوازشات کی برسات کر رکھی ہے اہل افسران کو گاڑیاں الاٹ بھی نہیں کی جاتی اور جن افسران کے پاس گاڑیاں موجود ہے ان کا حال بہت خراب ہے گاڑیوں کی مینٹینس کی بوگس بلنگ بھی کی جاتی رہی ہے
باخبر زرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو محکمہ رشوت ستانی کو اپنے اور اپنے چہیتے افسران و ملازمین کے کالے کارناموں پر پردہ ڈالنے کے لیے رقم بھی ادا کرتے ہے،جس کی ادائیگی افسران کیش کی صورت میں میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کو کرتے رہے ہے یہی وجہ ہےکہ بلدیہ شرقی میں متعدد بار محکمہ انسداد رشوت ستانی کی کاروائی عمل میں لائی گئی لیکن افسوس کرپٹ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بس کاسمیٹکس کاروائی کر کے بلدیہ شرقی کی مبینہ کرپٹ مافیا کو میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کی سرپرستی میں کرپشن کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا،بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری بورڈ ضمیر عباسی سے مؤدبانہ درخواست کی ہے کہ بلدیہ شرقی کی کرپٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے افسران و ملازمین کو ان کا حق دلوایا جائے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں