بلدیہ کورنگی میں ازخود ترتیب دیا گیا “ماڈل زون “بلدیہ کورنگی کیلئے کمائ کا ذریعہ ثابت ہوا،

بلدیہ کورنگی میں ازخود ترتیب دیا گیا “ماڈل زون “بلدیہ کورنگی کیلئے کمائی کا ذریعہ ثابت ہوا،

غیر قانونی بھرتیوں کا توازن ماڈل زون پر مسلط کر کے بلدیہ کورنگی کے افسران نے مال بٹورنے کی حکمت عملی پر مکمل عمل درآمد کیا،

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ کورنگی میں ازخود ترتیب دیا گیا “ماڈل زون “بلدیہ کورنگی کیلئے کمائی کا ذریعہ ثابت ہوا بلدیہ کورنگی اپنے قیام کے بعد تین زونز لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل زونز پر مشتمل تھا جسے 2018 میں ملیر کی سات یونین کمیٹیز اضافی طور پر دی گئیں جسے بلدیہ کورنگی نے ازخود ماڈل زون کا نام دیا گیا اس زون سے فائدہ اٹھانے کیلئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے نہ صرف مشینری، صفائی ستھرائی بلکہ بھرتیوں کے ذریعے رقم بٹورنے کا کام سر انجام دیا گیا جبکہ بلدیہ کورنگی کی بجٹ بک میں ماڈل زون میں آنے والے ملازمین کیلئے فنڈز بھی مختص ہے جس کا واضح مقصد یہ ہے کہ مذکورہ زون کے ساتھ ملازمین بھی آئے ہیں جو اپنی تنخواہوں کے ساتھ بلدیہ کورنگی کا حصہ بنے ایسے میں بلدیہ کورنگی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا توازن ماڈل زون پر مسلط کر کے بلدیہ کورنگی کے افسران نے مال بٹورنے کی حکمت عملی پر مکمل عمل درآمد کیا ذرائع کے مطابق مختلف مدوں میں ماڈل زون کے ذریعے کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے اور یہ ہی وجہ تھی کہ بلدیہ کورنگی کے مرکزی دفتر کو پہلے کورنگی پھر لانڈھی سے ملیر منتقل کیا گیا اور ملیر سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے معاملات کو چلایا گیا ماڈل زون اسوقت بلدیہ کورنگی میں مسائل کا سب سے بڑا گڑھ ہے جسے سدھارنے سے سابق چئیرمین نے ہمیشہ نظر انداز کیا خاص طور پر صفائ ستھرائی کے معاملے میں ماڈل زون انتہائی زبوں حالی کا شکار رہا جس کی میڈیا پر نشاندہی کے باوجود منتخب نمائندگان اور افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی یہ بات عیاں ہے کہ ماڈل زون کے نام پر قائم کئے جانا والا زون دراصل کمائی کیلئے بنایا گیا تھا اور اسی زون کے ذریعے مختلف طریقوں سے پیسے بٹورے گئے جس کا ثبوت بجٹ دستاویزات واضح طور پر فراہم کر رہی ہیں.
سندھ کی مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور معزز شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں