ٹرمپ کے بعد جوبائیڈن میں بھی کورونا وائرس کے ممکنہ منتقلی کے خطرات سامنے آگئے

ٹرمپ اور جوبائیڈن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدارتی امیدوار جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس کے ممکنہ منتقلی کے خطرات سامنے آئے ہیں۔

دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے درمیان صدارتی مباحثہ ہوا تھا اس دوران دونوں رہنماؤں کے منہ پر ماسک نہیں تھے۔

امریکی صدر میں کرونا کی تشخیص کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس ہوسکتا ہے تاہم اصل حقیقت کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

گوگل کے سرچ انجن پر صارفین جوبائیڈن میں کورونا سے متعلق ہی تصدیق کرنا چاہ رہے ہیں کہ آیا ان میں بھی مہلک وائرس کی منتقل کی کہیں خبر تو شایع نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ یہ موضوع گوگل پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ ان کا اور ان کی بیوی میلانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، کرونا پازیٹیو ہونے کے بعد امریکی صدر اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم اب اس بیماری سے ایک ساتھ نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی قریبی معاون ہوپ ہکس میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے اہلیہ سمیت قرنطینہ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet