
امریکا میں حجاب کرنے پر مسلمان لڑکی کو والی بال سے باہر کردیا گیا۔
امریکا میں مسلم تعصب کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ریاست ٹینیسی میں واقع ہائی اسکول کی انتظامیہ نے ایک مسلمان لڑکی کو گیم سے باہر کیا ہے کیونکہ وہ حجاب کی ہوئی تھی۔
نجہ عقیل نامی 15 سالہ لڑکی نیشولے میں واقع ولور کالیجیئٹ پریپ کی طالبہ ہے جو پہلے بھی حجاب کے ساتھ میچ کھیلتی رہی ہے لیکن اب وارم اپ میچ کے ریفری نے اسے باہر کردیا۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے قبل کھیل کے دوران ایسے قوانین سے متعلق کبھی نہیں ایسا، کھیل ک دوران حجاب پہنے یا نہ پہننے اس سے متعلق کوئی قانون موجدو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حجاب میرے مذہب کا حصّہ ہے اور اسے پہننے کےلیے مجھے کسی سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



