
سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 224.49 ریال تک پہنچ گئی، قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا۔
سعودی عرب میں پیر 28 ستمبر کو سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 224.49 ریال تھے, جو پیر کو224.61 ریال ہوگئے۔
اکیس قیراط ایک گرام سونا پیر کو 196.54 ریال تک پہنچ گیا جبکہ اتوار کو نرخ 196.43 ریال تھے۔ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا اتوار کو168.37 ریال میں دستیاب تھا جو پیر کو168.46 ریال ہوگیا۔
ایک اونس سونا 6985.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔



