بلدیہ کورنگی،ایجوکیشن ڈائریکٹر جیلانی دونوں ہاتھوں سے سمیٹنے کی پالیسی پر تاحال عمل پیرا

بلدیہ کورنگی،ایجوکیشن ڈائریکٹر جیلانی دونوں ہاتھوں سے سمیٹنے کی پالیسی پر تاحال عمل پیرا،
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سلمان حیدر کی ملی بھگت سے مختلف محکمہ جات میں چھ سو زائد بھرتیوں کا انکشاف

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)
ڈائریکٹر ایجوکیشن جیلانی کی پھرتیاں بلدیہ کورنگی میں جعلی بھرتیوں کے معاملات نے پھر سر اٹھا لیا، بلدیہ کورنگی میں گزشتہ کئ دنوں سے افسران کی کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد ایک بعد ایک نئ کرپشن سامنے آرہی ہے ذرائع کے مطابق سابقہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سلمان حیدر کی ملی بھگت سے مختلف محکمہ جات میں چھ سو بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جو جیلانی اور سلمان حیدر کے باہمی اشتراک عمل سے کی گئیں ہیں جس سے بلدیہ کورنگی پر اضافی بوجھ پڑنے سے تنخواہیں تعطل کا شکار رہتی ہیں جبکہ ملازمین کی بڑی تعداد اضافہ کی گئ تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جاسکی ہیں اضافی بوجھ پڑنے سے اصل ملازمین کی حالت دگرگوں ہے اور وہ دربدر بھٹکنے پر مجبور بنا دئیے گئے ہیں بلدیہ کورنگی کے ملازمین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بلدیہ کورنگی کے معاملات خراب کرنے میں سابق چئیرمین کا بڑا ہاتھ ہے جن کی شہ پر مذکورہ افسران نے کرپشن کی داستانیں رقم کیں اور بلدیہ کورنگی کو بوجھ تلے دبا دیا ہے سلمان حیدر جو کہ ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے سے معطل کر دئیے گئے ہیں مگر اب بھی اپنی سیٹ پر براجمان ہیں جبکہ ایجوکیشن جیلانی دونوں ہاتھوں سے سمیٹنے کی پالیسی پر تاحال عمل پیرا ہیں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن نئیر اقبال کے انتقال کے بعد انہیں ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات کیا گیا جس کی اہم وجہ کرپشن میں مہارت بتایا جا رہا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جب تک ابصار احمد اکاؤنٹس افسر تعینات رہے اسوقت تک ان کے فرنٹ مین کا کردار جیلانی نے ادا کیا اور یہ ہی وجہ ہے کہ تینوں افسران کی ملی بھگت سے مختلف محکمہ جات میں 600 سے زائد بھرتیاں کی گئیں.
بلدیہ کورنگی سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر تعینات کرپٹ مافیا کی تعیناتی ایک لمحہ فکریہ ہے شہر کراچی کی مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں