بلدیہ کورنگی کا غائبانہ محکمہ اور ملازمین لاپتہ،ڈائریکٹر ایڈمین کے نرالے کارنامے کا پردہ فاش،

بلدیہ کورنگی کا غائبانہ محکمہ اور ملازمین لاپتہ،ڈائریکٹر ایڈمین کے نرالے کارنامے کا پردہ فاش،،ڈیپارٹمنٹ ملازم غائب پے رول سیلری اون

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ کورنگی ڈائریکٹر ایڈمین کی کرپشن کی ایک نئ داستان،بلدیہ کورنگی ڈائریکٹر ایڈمین کو حال ہی میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے کی جانے والی انکوئری میں میجر پنیشمنٹ بھی دی گئی ہے جو کہ اب ایک مذاق کی صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ انقلاب نیوز انوسٹیگیشن رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈائریکٹر ایڈمین بلدیہ کورنگی کے کارناموں میں ایک بڑا کارنامہ جس کے زریعے لاکھوں روپے مہینے کے ڈائریکٹر ایڈمین وصول کرتےہے بلدیہ کورنگی واقع شاہ فیصل زون سے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ غائب ہوگیا نہ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو کوئی جانتا ہے اور نہ ہی شاہ فیصل زون میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے آ فس کا کوئی وجود ہے، زرائع کہ مطابق شاہ فیصل زون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی سیلری ہر ماہ باقدگی سے ادا ہو رہی ہے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل زون میں سابقہ اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفسر ابصار اور ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر کے بھائی،رشتے دار اور دوسرے عزیز واقارب بھرتی کئے گئے ہیں اتنے بڑے ڈسٹرک کے ایڈمین آ فسر سلمان حیدر اتنے معصوم ڈائریکٹر ہے کہ ان کو پتہ ہی نہیں کہ شاہ فیصل زون کہ کس ڈیپارٹمنٹ میں کتنے ملازم ہے اور تو تو ازخود ترتیب دیا گیا محکمہ پلاننگ شاہ فیصل زون جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے لیکن سندھ گورنمنٹ تو سندھ گورنمنٹ بلدیہ کورنگی کی اہم منصب کے افسران بھی سلمان حیدر کے شکنجے میں ہونے کی وجہ سے کچھ بھی بولنے اور کرنے سے قاصر ہے ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر سندھ گورنمنٹ ہو یا قانون نافذ کرنے والے محکمے سلمان حیدر کے آگے سب بے بس، ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ کورنگی سلمان حیدر ڈیلنگ کرنے میں نمبر ون ہے کسی کو رقم سے تو کسی کو تحفہ کے زریعے رام کرنے میں سلمان حیدر کمال انداز رکھتے ہوئے اپنے آپ کو کرپشن سے پاک ظاہر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہے اور سندھ گورنمنٹ اور قانون نافذ کرنیوالے ادراے بھی ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ کورنگی سے خوش دیکھائی دیتے ہیں اس وجہ سے ہی بلدیہ کورنگی کے کرپٹ مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں