سابقہ سیکریٹری بلدیات کے رشتے دار بھی قانون کو روندنے میں مصروف،

بلدیہ شرقی کی انوکھی روایت افسران پرسنٹ ٹچ پر بکنے لگے،
سابقہ سیکریٹری بلدیات کے رشتے دار بھی قانون کو روندنے میں مصروف،پہلے پیسے پھر کام والی پالیسی بلدیہ شرقی میں قائم،قانون نافذ کرنیوالے ادراے بھی کچھ نہ کرسکے،

آڈیٹ آفسر وحید شیخ

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی آ ڈیٹ آفسر پرسنٹ ٹچ والی فائلوں کے زریعے لاکھوں روپے مبینہ رشوت کے عوض لیناآڈیٹ آفسر وحید شیخ کا بزنس بن گیا ٹھیکیداروں کی فائلوں پر دو پرسنٹ کا کمیشن رشوت لیا جاتا تھا لیکن جب سے وحید شیخ بلدیہ شرقی میں تعینات ہوتے ہی بلدیہ شرقی میں رشوت کا بازار اور گرم ہوگیادو پرسنٹ کا کمیشن پانچ سے چھ پرسنٹ پر پہنچ گیا زرائع کے مطابق سابقہ سیکٹریری بلدیات روشن شیخ،سابقہ ایم سی رحمت اللہ شیخ کے آ شیرباد بلدیہ شرقی میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والے آ ڈیٹ آفسر وحید شیخ قانون کو روندتے ہوئے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے موصوف آڈیٹ آفسر کا پیسے کے معاملے میں کوئی دین ایمان نہیں ہے بلدیہ شرقی کے ٹھیکیدار اور مجبور ملازمین آڈیٹ آفسر وحید شیخ سے تنگ آ گئے کیونکہ ٹھیکیداروں کی فائلوں کو روک کر اپنا ریونیو جرنیٹ کرنے والے آ ڈیٹ آفسر وحید شیخ لاکھوں کی رقم پرسنٹ ٹچ کے زریعے ٹیھکداروں سے ہر ماہ وصول کرتے ہے،اس کے ملازمین کی روکی ہوئی تنخواہوں میں بھی پرسنٹ ٹچ لیتے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جعلی بھرتیوں کے سپلیمنٹری بل بھی پاس کرکے لاکھوں روپے وصول کرتے ہے بلدیہ شرقی میں غیر قانونی بھرتیوں میں آڈیٹ آفسر وحید شیخ کا بڑا کمال ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موصوف نے سابقہ وائس چیئرمین کی بہت سی جعلی فائلیں کلئیر کی ہے جس میں موصوف کو اچھا خاصی رقم بھی مل چکی ہے وحید شیخ کو کسی کو خاطر میں لانا جانتے ہی نہیں روشن شیخ کے قریبی رشتے دار ہونے کی وجہ سے سندھ گورنمنٹ بھی ان پر ایکشن لینے سے گریزاں ہیں،بلدیہ شرقی کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں