عمران خان کو بہت وقت دے دیا اب ایک دن برداشت نہیں کریں گے، شہبازشریف

  شہبازشریف

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کوئی غلط بات نہیں کی، میں نواز شریف کی تقریر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر آئین اور دستور کے عین مطابق ہے، نواز شریف کی تقریر کا ایک لفظ بھی غیر آئینی یا غیر جمہوری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کوئی غلط بات نہیں کی ، میں نواز شریف کی تقریر کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھ پر مفاہمت کا الزام غلط اور بلا جواز ہے۔ بتائیں میں نے آج تک کیا ذاتی فائدہ حاصل کیا؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو بہت وقت دے دیا اب ایک دن برداشت نہیں کریں گے، اے پی سی کے فیصلوں پر من و عن عمل کریں گے، عمران خان مجھے گرفتار کرانا چاہتا ہےگرفتار ہو بھی گیا توتحریک نہیں رکےگی۔

استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو قیادت اس لیے دی کہ وہ بزرگ ہیں، بات استعفوں تک پہنچی تو دوسرا قدم ہم بھی اٹھائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet