چیف سیکرٹری سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی,محکمہ بلدیات ڈی ایم سی ملازمین کے دشمن بن گئے

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا، کراچیشہر جہاں اس وقت کورونا وائرس کا خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے وہی سندھ حکومت محکمہ بلدیات کا ایک نیا کارنامہ
۔حکم نامہ نمبرDLG/17(1)/2017/P-3/422 ڈائریکٹر بلدیات حکومت سندھ نے 31مارچ کوجاری کیا ہے۔
کراچی کے مختلف ڈی ایم سیز کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض سے بچانے کیلئے چیف سیکرٹری سندھ نے 18 مارچ 2020 کو حکم نامہ نمبر: As(sga&cd)covid-19/2020
جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ملازمین 19 مارچ 2020 سے 03 اپریل تک کی چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی تھی, جبکہ ڈی ایم سی کے افسران کو اون کال رہنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر صاحب نے 31 مارچ 2020 کو ایک اور لیڑ جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمشنر کے ساتھ ساتھ تمام بلدیاتی ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پرحاضر ہوں ,حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے تمام ضلعی بلدیات ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرز ، چیف آفیسرز، تمام افسران اور ماتحت عملےکو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہوں.
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ میں لاک ڈائون ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوام کو وبائی مرض سے بچانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے,ایسی صورتحال میں اس طرح کا لیٹر ایشو کرنے کا مقصد کیا ہے,کیا ڈی ایم سی کے ملازمین کی جان کی سندھ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے. مشکل کے اس وقت میں جہاں بلدیاتی نمائندگان اپنی سر توڑ کوششیں کررہے ہے اپنے ڈسٹرکٹ کے لئے وہی اس حکم نامے کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے.
بلدیاتی افسران اورملازمین شدید زہنی ایزیت کے شکارہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں