الحمد اللہ ہماری قوم جس کو مغربی معاشرہ غیر مہندب کہتا ہے اس نے یک جان ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا،ایاز حمید بلوچ

کرونا وباء کا آغاز ہوا تو اس نے تمام دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا
لیکن الحمد اللہ ہماری قوم جس کو مغربی معاشرہ غیر مہندب کہتا ہے اس نے یک جان ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا،
ایاز حمید اللہ بلوچ

(رپورٹ:فرقان فاروقی)چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ کو رونا وائرس پاکستان بھر سے آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس میں جہاں حکومتی اقدامات مثالی رہے وہی عوام نے بھی سمجھداری کا بھر پور ثبوت دیا ہاں البتہ کچھ لوگوں نے اس کو اہم نہیں سمجھا جس کی وجہ سے وباء ختم ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے جب وباء کا آغاز ہوا تو اس نے تمام دنیا کو ہلا کر رکھ دیا الحمد اللہ ہماری قوم جس کو مغربی معاشرہ غیر مہندب کہتا ہے اس نے یک جان ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جبکہ مغرب میں غذائی اجناس کیلئے لوگوں نے ایک دوسرے پر چڑھ کر اپنے لئے سب کچھ حاصل کیا ضلع کونسل کی انتظامیہ نے حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں ہنگامی اقدامات کیئے سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر بھی ہماری ہی حدود میں بنایا گیا ہمارے وہ ملازمین جنہوں نے صف اول میں رہ کر کام کیا وہ ہمارے ادارے کیلئے باعث فخر ہیں جن کو فرنٹ لائن سولجر بھی کہا جاتا ہے پاکستان میں کام کرتے ہوئے کئی افراد نے جام شہادت نوش کیا مگر خدمت کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے والوں کے سلسلے میں آنسو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام سے کیا۔ جس میں فاؤنڈیشن کے عہدیدار سمعیہ خان، جونا تھن، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ،طالب حسین عمرانی،جلال حنیف، احدشیخ، ڈی ایچ او عبدالجبار شیخ، افضل لغاری،شفیع بلوچ و دیگر نے شرکت کیں آنسو فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا کے حوالے سے کام کرنے والوں کیلئے کوویڈ پروٹیکٹ کٹ بھی تقسیم کی گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں