چین نے کورونا وائرس پھیلایا جس سے اموات ہوئیں، امریکی صدر کی ایک بار پھر الزام تراشیاں

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد کورونا کو شکست دیں گے، کوششوں سے امریکا میں کورونا سے شرح اموات میں کمی آئی۔

امریکی صدرنے ایک بار پھرچین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار چین ہے، چین نے کورونا وائرس پھیلایا جس سے اموات ہوئیں۔

قبل ازیں جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سےخطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں شام کے بحران کا حل تلاش کرنا ہو گا، فلسطین اوراسرائیل دو  ریاستوں کےحل کیلئےمل کرکام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سردجنگ کی روک تھام کےلئے کام کرنا چاہئے، ہمیں عالمی سطح پرجنگ بندی کی ضرورت ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet