کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا ضلع وسطی کا دورہ

کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا ضلع وسطی کا دورہ
ضلع وسطی کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں سمیت سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ، سیوریج اور پانی کی لائنیں، کچرے کی صفائی کا بھی جائزہ لیا

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایڈمنسٹریٹر سینٹرل راجا دھاریجو اور میونسپل کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطی سمیرہ حسین صاحبہ اور دیگر اعلی افسران کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں سمیت سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ، سیوریج اور پانی کی لائنیں، کچرے کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف بلاکس کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ راجا دھاریجو نے چارج سمبھالنے کے بعد فوری طور پر انتطامیہ اور ڈی ایم سی کی مشینری کو محترک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں سمیت دیگر جگہوں پر کام ہوتے نظر آرہا ہے۔ نارتھ ناظم آباد ریذیڈنٹس کے نگران ایس ایم شکیل اور فرحان عباس و دیگر اراکین نے کمشنر کو نارتھ ناظم آباد کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ نارتھ ناظم آباد کا پرانا تشخص بحال کرنے کیلئے ریڈیڈنٹس کمیٹی ہم وقت تیار ہے اور انتظامیہ بلدیہ اور تمام لوگوں کے تعاون کے ساتھ مل کر شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں