ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میئر کے ٹرن اوور ختم ہونے کے بعدبیک ڈیٹ میں احکامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع

بلدیہ عظمی کراچی میں دو باہر کے افسران کی آمد اور او پی ایس میں 19گریڈ کی پوسٹ پر 18گریڈ کے افسروں کی تعیناتی پر سینئر افسر بپھر گئے
میئر کے غیر قانونی قدامات منسوخ نہیں کئے لیکن اپنی ٹیم بنا کر کے ایم سی افسروں کو سپریم کورٹ کی آڑ میں ریلیف کیا جا رہا ہے۔ ذرائع
آئندہ چند دنوں میں جمیل فاروقی، فرید تاجک، دعمران راجپوت، مسعود عالم، عبدالقیوم، کمال احمد، آفاق سعید، اقتداراحمد، ریاض کھتری، خورشید شاہ، مظہر خان، بشیر صدیقی، شارق الیاس و دیگر کے علاوہ عدیل، دانش انصاری، عقیل احمد، اطہر نقوی، تحسین، عثمان کے تبادلے متوقع ہیں۔
میئر کے احکامات اب بھی چل رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر ارشد حسن کی اورنگی کے معاملات میں مداخلت۔ زمینیں نمٹانے کے لئے شارق الیاس کو احکامات۔ عقیل احمد نے فائلیں پہنچا دیں۔ ذرائع
عقیل احمد ارشد حسن اور سعد جعفر کو رقوم پہنچا رہے ہیں۔ شارق الیاس نے میونسپل کمشنر کے افسر ارشاد کو بھاری رشوت دیکر لیز پاور کے لئے نوٹ شیٹ بڑھادی۔ ذرائع
جمیل فاروقی نے افسران کو لوکل گورنمنٹ کے لیٹر پر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ریکارڈ طلب۔ خود غلط پروموشن لیکر بیٹھے ہیں۔ افسران
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میئر کے ٹرن اوور ختم ہونے کے بعدبیک ڈیٹ میں احکامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع
اینٹی کرپشن نے بھی آخری دنوں میں جعلی تقرریوں اور بھتہ بازی کی تحقیقات شروع کردیں۔ جلد کاروائی کا امکان


کراچی (نمائندہ خصوصی) بلدیہ عظمی کراچی کا ادارہ اسوقت گومگو اور عجیب کیفیت سے گزر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف احتساب کی بات ہو رہی ہے دوسری جانب افسران کو سپریم کورٹ کے آرڈر کو جس کا اطلاق کے ایم سی اور ڈی ایم سی ملازمین پر نہیں ہوتا جواز بنا کر افسران کو ریلیف کیا جا رہا ہے۔ نعمان ارشد اور آفاق مرزا کو انکے عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے جبکہ فنانشل ایڈوائزر آفاق سعید کو بھی رخصت کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ انکی جگہ بھی ایک افسر افتخار شلوانی کی ریکوزیشن پر لایا جا رہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی چار افسران کا ٹولہ لیکر بلدیہ کراچی پر کنٹرول کر رہے ہیں۔ جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر بھی کسی بھی وقت تبادلہ ہو سکتے ہیں جن پر ایم کیو ایم نوازی کا الزام ہے۔ آئندہ چند دنوں میں جمیل فاروقی، فرید تاجک، دعمران راجپوت، مسعود عالم، عبدالقیوم، کمال احمد، آفاق سعید، اقتداراحمد، ریاض کھتری، خورشید شاہ، مظہر خان، بشیر صدیقی، شارق الیاس و دیگر کے علاوہ عدیل، دانش انصاری، عقیل احمد، اطہر نقوی، تحسین، عثمان کے تبادلے متوقع ہیں۔ جنکی رپورٹس مختلف اداروں سے بھی موصول ہوگئی ہیں۔ جبکہ اثاثہ جات کی بھی تحقیق ہو رہی ہیں۔ بلدیہ کراچی کے سینئر افسران میں تشویش ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی میں دو باہر کے افسران کی آمد اور او پی ایس میں 19گریڈ کی پوسٹ پر 18گریڈ کے افسروں کی تعیناتی پر سینئر افسر بپھر گئے ہیں۔میئر کے غیر قانونی قدامات منسوخ نہیں کئے لیکن اپنی ٹیم بنا کر کے ایم سی افسروں کو سپریم کورٹ کی آڑ میں ریلیف کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر کے احکامات اب بھی چل رہے ہیں۔ ڈپٹی میئر ارشد حسن کی اورنگی کے معاملات میں مداخلت۔ زمینیں

نمٹانے کے لئے شارق الیاس کو ٓھکامات۔ عقیل احمد نے فائلیں پہنچا دیں۔ عقیل احمد ارشد حسن اور سعد جعفر کو رقوم پہنچا رہے ہیں۔ شارق الیاس نے میونسپل کمشنر کے افسر ارشاد کو بھاری رشوت دیکر لیز پاور کے لئے نوٹ شیٹ بڑھادی۔ ذرائع کے مطابق جمیل فاروقی نے افسران کو لوکل گورنمنٹ کے لیٹر پر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ریکارڈ طلب۔ خود غلط پروموشن لیکر بیٹھے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میئر کے ٹرن اوور ختم ہونے کے بعدبیک ڈیٹ میں احکامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے بھی آخری دنوں میں جعلی تقرریوں اور بھتہ بازی کی تحقیقات شروع کردیں۔ جلد کاروائی کا امکان ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں