اسکولوں میں ایس اوپیز کی پابندی کو لازمی بنایا جائے، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مرحلہ وار بہتری لائے جائے گی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی

اسکولوں میں ایس اوپیز کی پابندی کو لازمی بنایا جائے، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مرحلہ وار بہتری لائے جائے گی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ

صفائی ستھرائی کے ساتھ ملبہ صاف کرنے کے احکامات پر بھی عمل درآمد شروع

کراچی …….. ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات پر ضلع شرقی کے مختلف علاقوں و شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے بلدیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی نیپا چورنگی کے قریب راستے کو جسے قابضین نے گھیر رکھا تھا وا گزار کروانے کے بعد راستے کو کلئیر کردیا گیا ہےجبکہ سماما تک درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ کی نگرانی میں شاہراہوں کو اشتہاری مواد سے پاک کرنے کیلئے سلسلہ بھی جاری ہے،انچارج سینی ٹیشن راؤ شمشاد کی نگرانی میں شاہراہ فیصل کی سائیڈز کو صاف کرنے کے ساتھ اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، سپریٹینڈنگ انجنئیر اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح کی زیر نگرانی محمد علی سوسائٹی سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر رنگ وروغن اور سلیبس لگا کر شاہراہ کو بحال کیا جا رہا ہے اسی طرح ایس ای ایم اینڈای مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی نگرانی میں چار مینار چورنگی بہادرآباد اور کشمیر روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گئے، ایڈ منسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ نے بلدیاتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے کہا کہ مرحلہ وار ضلع شرقی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں ایس اوپیز کی پابندی کو لازمی بنایا جائے تاکہ اساتذہ وبچوں کو کورونا کے خطرات سے بچایا جاسکے جبکہ میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی سربراہی میں محکمہ جات اپنی سروسز فراہم کرنے میں مصروف ہیں اورمزید بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں