ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر بلدیہ کورنگی شہریار گل نے اراکین اسمبلی کی نیندیں اڑا دی،

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر بلدیہ کورنگی شہریار گل نے اراکین اسمبلی کی نیندیں اڑا دی،

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) چار سال تک اپنے نمائندوں سے عوامی مسائل حل نہ کروانے والے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کے ایک ہفتے کے کاموں سے خوفزدہ ہوکر بغیر اطلاع دئیے بغیر کوئی میٹنگ طے کئے اراکین اسمبلی میڈیا کو لے کر ملاقات کے لئے پہنچ گئے یہ وہی اراکین اسمبلی ہیں جن کو اپنے چئیرمین کے دور میں عوامی مسائل یاد نہیں تھے لیکن شہریار گل کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی چارج لیتے ہی اور کام کی رفتار میں تیزی آتے ہی کھبلی مچ گئی
طویل عرصے سے بند اسٹریٹ لائٹوں کا روشن ہونا۔ معمولی نقائص پر کھڑی ہوئی ہیوی وہیکل کا ٹھیک ہونا۔ چار سال تک نظر اندازگوٹھوں اور متحدہ کوووٹ نہ دینے والے علاقوں میں صفائی ستھرائی۔ پورے ضلع میں بھرپور صفائی کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ۔ پورے ضلع میں گرین بیلٹوں و درختوں کی تزئین و آرائش۔افسران و ملازمین کو دی جانے والی عزت و احترام نے بری طرح پریشان کر ڈالا ہے۔جو لوگ افسران اور ملازمین کو اپنا زر خرید غلام سمجھتے ہوں انکو بھلا کس طرح سے یہ برداشت ہو سکتا ہے۔اس ہی طرح جان بوجھ اس طرح کا عمل کیا گیا۔ذرائع نے اس عمل کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیا
یہ اراکین اسمبلی اس وقت گہرے نیند میں تھے جب بلدیہ کورنگی کے ملازمین کو 2018 سے انکی بڑھی ہوئی تنخواہ ان کے ہی چئیرمین نے روک کےرکھی ہوئی تھی۔یہ اراکین اسمبلی اس وقت کہاں تھے۔جب ریٹائر ہونے والے ملازمین بلدیہ کورنگی کنگ میکر ابصار کے دفتر کے باہر کھڑے ہوکر روتے تھے اور ابصار کے دفتر کے لوگ اور ابصار انکو دھتکارتا تھا ۔آج تک جو لوگ اپنے چئیرمین کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لئے ایک بڑا منصوبہ نہ دے وہ حسب معمول ڈرامہ بازی کے لئے عوام کے نمائندے بن کر پھر سے عوام بے وقوف بنانے آگئے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں