سرجانی اور لائنز ایریا میں چائنا کٹنگ ماسٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی میڈیا مہم

بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔

سرجانی اور لائنز ایریا میں چائنا کٹنگ ماسٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی میڈیا مہم

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) سرجانی اور لائنز ایریا میں چائنا کٹنگ ماسٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی میڈیا مہم
پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان احمد کی واپسی کی اطلاعات پر جعلی خبروں کا سہارا لے لیا۔ پرانی ٹیم کے خلاف بھرپور مہم شروع کردی
نیب سے سزا یافتہ اور سیاسی جماعت کے اشاروں پر چلنے والے شارق الیاس نیب ریڈار کی ذد میں پہلے سے ہیں۔ اب فلاحی زمینوں کو ٹھکانے لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع
لیز کی پاور دینے سے مجاز اتھارٹی گریزاں۔ میگا اسکینڈل کی معلومات ایم سی کو پہلے سے ہیں۔ کام نہ کرنے پر رضوان احمد کو پچھلی تاریخوں میں فارغ کیا گیا۔ ذرائع
پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان احمد چیئرمین اینٹی کرپشن، صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات ودیگر کو پہلے ہی تمام صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔ ذرائع
اورنگی ڈیفنس کب سے بن گیا اور کون سی اربوں کی زمینیں آگئیں۔ کچی آبادی ہمیں 2009میں ملی ہے جو سٹی ناظم مصطفی کمال نے کونسل کے اراکین سے قانون کے مطابق بلاک اے سے کے تک اورنگی میں شامل کی تو کیا اسے چائنا کٹنگ کہیں گے۔ رضوان احمد کا موقف
کراچی۔۔(نمائندہ خصوصی) بلدیہ عظمی کراچی میں افسران کی گروپگنگ اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں جعلی خبریں بھی اب ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔ پچھلی تاریخوں میں تعینات ہونے والے افسران اپنے سینئرز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں زبردستی چارج لینے والے نیب زدہ افسر شارق الیاس نے سینئر ترین افسر پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف میڈیا مہم شروع کردی۔ جس پر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ سرجانی اور لائنز ایریا میں چائنا کٹنگ ماسٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے میڈیا مہم شروع کردی ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان احمد کی واپسی کی اطلاعات پر جعلی خبروں کا سہارا لے لیا۔ پرانی ٹیم کے خلاف بھرپور مہم شروع کردی۔نیب سے سزا یافتہ اور سیاسی جماعت کے اشاروں پر چلنے والے شارق الیاس نیب ریڈار کی ذد میں پہلے سے ہیں۔ اب فلاحی زمینوں کو ٹھکانے لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیز کی پاور دینے سے مجاز اتھارٹی گریزاں ہے۔ میگا اسکینڈل کی معلومات ایم سی کو پہلے سے ہیں۔ کام نہ کرنے پر رضوان احمد کو پچھلی تاریخوں میں فارغ کیا گیا۔ ذرائعکا یہ بھی کہنا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان احمد چیئرمین اینٹی کرپشن، صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات ودیگر کو پہلے ہی تمام صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔انہوں نے عدالت عالیہ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔نیا نام کے نمائندہ خصوصی نے جب پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اورنگی ڈیفنس کب سے بن گیا اور کون سی اربوں کی زمینیں آگئیں۔ کچی آبادی ہمیں 2009میں ملی ہے جو سٹی ناظم مصطفی کمال نے کونسل کے اراکین سے قانون کے مطابق بلاک اے سے کے تک اورنگی میں شامل کی تو کیا اسے چائنا کٹنگ کہیں گے۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی دس سے زیادہ زمینوں کو بچانے کا گناہ گار ہوں۔ من پسند کو نہ دینے پر جبری سیٹ سے ہٹایا گیا۔ ون مین آرمی ہوں۔ سیاست دانوں اور انکے چیلوں سے قانونی مقابلہ کررہا ہوں میں نیب اور اینٹی کرپشن گیا ہوں۔ تمام اعلی اداروں کو

حقائق بتادیئے۔ میرے پاس قانونی افسران تھے۔ بچے افسروں کو جو کروڑوں کی زمین ٹھکانے لگانے کے لئے لائے گئے ہیں۔ تمیز تہزیب نہیں۔قانون کے کٹہرے میں لاؤں گا لیگل نوٹس دے رہا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں