فرید تاجک وسیم اختر کے کرپشن کے معاملات کے نگراں

وسیم اختر کے دست راست فرید تاجک تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر نمایاں، جلد بڑی کاروائ متوقع

فرید تاجک کی وسیم اختر کی کرپشن کے معاملات کے نگراں کی شہرت، تین عہدوں پر تعیناتی اور شاہانہ طرزرہائش ان کی خلاف تحقیقات کی وجہ بنی

لندن سے بھی معاملات کی شہرت نے بھی کام کیا ، بدترین مالی بے ضابطگیاں اور سنگین نوعیت کے بے ضابطگیاں ان کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

کراچی ( رپورٹ.نمائندہ خصوصی) بلدیہ عظمی کراچی میں قوانین کی دھجیاں بکھیرنا معمول بن گیا، بیک وقت دو دو تین تین چارج رکھنے کا خلاف قانون عمل بھی تاحال جاری،سابق مئیر کراچی وسیم اختر کے دست راست اور قریبی افسران میں شمار کئے جانے والے فرید تاجک بیک وقت تین عہدوں پر براجمان ہیں ،کے ایم سی میں سیاسی بنیادوں پر اہم عہدوں کی بندربانٹ اور قانون شکنی عروج پر پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق مئیر شپ کے خاتمے سے قبل ہی مبینہ کرپٹ افسران ٹولے نے سرکاری گاڑیوں و بنگلوں کے حصول کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی تھی اور سیاسی و ذاتی پسندیدگی کی بنیادوں پر سرکاری گاڑیوں و گھروں پر قابض بھی ہوگئے جبکہ اہل اور قابل افسران مذکورہ صورتحال کے باعث اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہیں.تفصیلات کے مطابق فرید احمد تاجک جو کہ طویل عرصہ ڈائیریکٹر وہیکل کے ایم سی تعینات رہے اپنی تعیناتی کے دوران پیڑول و ڈیزل کی مد میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں و خراب گاڑیوں کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کے الزامات کی زد میں رہے سابق مئیر کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جانے واکے فرید تاجک کا شمار مبینہ کرپٹ اور سیاسی بنیادوں پر مراعات حاصل کرنے والے افسران میں کیا جاتا ہے.اسوقت بھی فرید تاجک خلاف قانون و ضابطہ ڈائریکٹر اسٹور، وہیکلز اور پروکیورمنٹ کے بیک وقت تین عہدے رکھے ہوئے ہیں جو کہ اہل افسران کے خلاف سراسر زیادتی کے مترادف ہے ذرائع کے مطابق ڈائیریکٹر کچی آبادی کے طور پر بھی فرید تاجک نے سابق مئیر کی ایما پر کئی گھپلے اور گھوٹالے کئے بعد ازاں وہاں سے ڈائریکٹر ویلفئیر تعیناتی کروا لی تھی.واضح رہے کہ مذکورہ افسر سابق مئیر کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاسی بنیادوں پر ہی تمام مراعات حاصل کرتے آئے ہیں جبکہ قانون و سزا و جزا کے خوف سے عاری مذکورہ افسر تاحال خلاف ضابطہ سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں.حال ہی میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے کچی آبادی کے دفتر و ریکارڈ روم پر قبضہ کرکے بنگلہ تعمیر کروانے کے بھی اطلاعات ہیں زرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بلدیہ عظمی کراچی کے مختلف محکمہ جات میں ہونے والی کرپشن اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں، کرپشن کے پیسوں سے بنائی جانے والی جائیدادوں سمیت دیگر خلاف قانون عوامل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.جبکہ محکمہ لینڈ، انجئینرنگ، فنانس،اور کچی آبادی سمیت دیگر میں ہونے والی مالی بےضابطگیوں و گھپلوں کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید انکشافات و کارروائیاں سامنے آنے کا امکان ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں