محکمہ ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی نےعدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے,
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی ایڈورٹائزمنٹ افسران کے آگے بے بس نظر آنے لگے ،
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)
ضلع شرقی میں تعینات ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اور ان کی کماؤ پوت ٹیم ایڈمنسٹریٹر کے آنے کے بعد بے قابو ہو گئی،عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی جاری قانون نافذ کرنے والے محکمے بھی خاموش تماشائی،غیر قانونی تشہیری مواد بلدیہ شرقی کی حدوں میں آویزاں،اسٹیمر،اور بینرز کی بھر مار ایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ کے لیے مشکالات کھڑی ہونے کا امکان،زیر نظر تصویر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں
کہ بلدیہ شرقی ایڈورٹائزمنٹ کے افسران و ملازمین کتنے طاقتور ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتے جب کہ سپریم کورٹ کے واضع احکامات اور سخت برہمی پر بھی بلدیہ شرقی میں خلاف ضابطہ تشہیری بورڈز تاحال آویزاں ہے،بلدیہ شرقی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ کے آنے کے بعد سے ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر اور ان کی کماؤ پوت ٹیم نے لاکھوں روپے کے عوض بلدیہ شرقی میں ایک مرتبہ پھر غیر قانونی اسٹیمر،اور بینرز کی بھر مار کر دی ہے،زرائع کا یہ بھی کہناہے کہ بلدیہ شرقی ایڈورٹائزمنٹ کے کنگ فضل عباس کی موجودگی میں سب کچھ ممکن ہے واضح رہے کہ غیر قانونی تشہیری مواد اور کڑوروں روپے کی مبینہ لوٹ مار پر پچھلے کچھ عرصے سے محکمہ انسداد رشوت ستانی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری بھی کی جارہی تھی لیکن افسوس بلدیہ شرقی میں تعینات ایڈورٹائزمنٹ مافیا نے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو بھی اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ،سیکٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی سے اپیل ہے کہ بلدیہ شرقی میں تعینات طاقتور اور کرپٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،



